چین نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

بیجنگ: چین نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے والی 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ چین میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے اور ان افراد کا چین میں داخلہ بھی بند کر دیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ نے مقامی تنظیموں اور کاروباری شخصیات کو پابندی کے زد میں آنے والے افراد کے ساتھ کام نہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ تائیوان چین کے لیے سرخ لکیر ہے اور اس پر کوئی اشتعال انگیز قدم برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ اقدام امریکی اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں تائیوان کو 11 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ