بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ادا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی شرکت

ڈھاکا: بنگلادیش کی پہلی خاتون اور دو مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ ڈھاکا میں بنگلادیش کی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میا مانک ایونیو میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس بھی شریک ہوئے، جبکہ حکومتِ پاکستان کی نمائندگی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سردار ایاز صادق نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے خالدہ ضیا کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق خالدہ ضیا کو ان کے شوہر اور بنگلادیش کے سابق صدر ضیا الرحمان کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ خالدہ ضیا دو روز قبل ڈھاکا کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔ وہ 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک بنگلادیش کی وزیراعظم رہیں۔ خالدہ ضیا کا شمار بنگلادیش کی سیاست کی مؤثر اور اہم شخصیات میں ہوتا ہے۔

Related posts

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی پہلی کمیٹی کا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

دنیا میں امن و استحکام چاہیے تو اس کا آغاز ہمارے خطے سے ہونا چاہیے: ایرانی صدر

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 669 تک پہنچ گئیں، 2 ہزار سے زائد افراد لاپتا