دورۂ چین کے دوران امریکی وفد نے سخت سائبر سکیورٹی اقدامات اپناتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے دی گئی تمام اشیا چین میں ہی چھوڑ دیں

امریکی صدر Donald Trump کے حالیہ دورۂ چین کے دوران امریکی وفد نے سخت سائبر سکیورٹی اقدامات اپناتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے دی گئی تمام اشیا چین میں ہی چھوڑ دیں۔

امریکی صحافی Emily Goodin نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ ائیر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے امریکی عملے کو ہدایت دی گئی کہ چینی حکام کی فراہم کردہ تمام اشیا، جن میں عارضی برنر فونز، شناختی کارڈز اور دیگر سامان شامل تھا، ایک مخصوص ڈبے میں پھینک دیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کو خدشہ تھا کہ چینی سکیورٹی نظام ذاتی موبائل فونز اور لیپ ٹاپس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اسی لیے کئی وفد اراکین اپنے ذاتی الیکٹرانک آلات ساتھ لے کر ہی نہیں گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدامات سائبر جاسوسی کے ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے کیے گئے، جبکہ وفد کو صرف محدود اور عارضی ڈیوائسز استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Related posts

آبنائے ہرمز پر نئی بحث، عمان نے جہازوں سے فیس وصول کرنے کا عندیہ دے دیا

ٹرمپ نے ایران کو خبردار کردیا، جہاز پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے، ہلاکتیں 589 تک پہنچ گئیں، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری