سوئٹزرلینڈ میں شہباز شریف اور جے ڈی وینس کی اہم ملاقات، ایران سے متعلق سفارتی رابطے تیز

سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں امریکی وفد کی جانب سے جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف نے بھی شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے تناظر میں ہوئی، جبکہ مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی زیرِ بحث آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد سے ملاقات کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف ایرانی وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کریں گے، جبکہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

سفارتی حلقوں کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے یہ رابطے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

Related posts

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو ایک مرتبہ پھر سخت پیغام دے دیا

امریکا ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے نئے راستوں کی تلاش میں، سینٹکام نے اہلکاروں سے ‘غیر روایتی’ تجاویز طلب کرلیں