ٹرمپ نے ایران کو خبردار کردیا، جہاز پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی جہاز پر کیے گئے حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ کارروائی ہرگز پسند نہیں آئی اور اس کا جواب ضرور دیا جا سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے گزشتہ روز امریکی جہاز کو چار مرتبہ نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم ان میں سے تین حملے ناکام بنا دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور امریکا اپنی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ایک صحافی کے سوال پر کہ آیا امریکا ایران کی اس کارروائی کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ نے براہِ راست جواب دینے کے بجائے کہا، “آپ کو جلد ہی معلوم ہو جائے گا۔” ان کے اس بیان کو ممکنہ امریکی ردعمل کا واضح اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے اس نوعیت کی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور امریکا اپنے مفادات اور افواج کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیاسی و دفاعی مبصرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے تازہ بیان کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ