کیلیفورنیا میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ، 35 ہزار سکھوں نے حصہ لیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جاری خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ اختتام پذیر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے مقصد کے تحت کی جانے والی ووٹنگ میں 35 ہزار سے زائد سکھوں نے حصہ لیا۔

ووٹنگ کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے خطاب میں اگلا خالصتان ریفرنڈم 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں کرانے کا اعلان کیا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے ریفرنڈم کے انعقاد کی اجازت دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related posts

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 669 تک پہنچ گئیں، 2 ہزار سے زائد افراد لاپتا

ایران جنگ سے امریکا کمزور ہوا، پیوٹن یورپ میں کارروائیاں بڑھا سکتے ہیں: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

روس نے برطانیہ کو خبردار کردیا