متحدہ عرب امارات میں 100 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں 100 درہم کا نیا کرنسی نوت متعارف کروادیا گیا۔

اماراتی خبررساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی جانب سے متعارف کروایا گیا نیا نوٹ کاغذ کی بجائے پالیمر سے تیار کیا گیا ہے اور جدید ترین ڈیزائن اور سکیورٹی خصوصیات کا حامل ہے۔

نئے نوٹ میں اسپارک فلو ڈائیمنشنز اور کائینگرام کلرز جیسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ جعلی نوٹوں کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

نئے نوٹ کو سرخ رنگ کے مختلف شیڈز میں تیار کیا گیا ہے جس کے سامنے کی جانب اُم القیوین کا تاریخی قلعہ دکھایا گیا ہے جبکہ نوٹ کے پیچھے فجیرہ پورٹ اور اتحاد ریل کی تصاویر موجود ہیں۔

نوٹ پر بریل علامات بھی شامل کی گئی ہیں، تاکہ بصارت سے محروم افراد بھی اس کی مالیت آسانی سے شناخت کر سکیں۔

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے مطابق نئے نو ٹ کے ساتھ 100 درہم کا پرانا نوٹ بھی قابل استعمال ہوگا۔

Related posts

ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو ایک مرتبہ پھر سخت پیغام دے دیا