شادی کے بعد دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پولیس گھر آ پہنچی

بھارت: شادی کے بعد دلہن کے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے بعد پولیس گھر پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں پیش آیا جہاں ایک دلہا نے اپنی دلہن کے ساتھ شادی کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تصویر شیئر کرنے کے بعد پولیس کو کم عمری کی شادی کا شبہ ہوا اور وہ دلہن کے گھر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق انہیں چائلڈ لائن ٹیم کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ ایک نوجوان کی شادی کم عمر  لڑکی سے کردی گئی ہے جس پر واقعے کی تحقیقات کی جائے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ گھر پہنچنے کے بعد دلہن کے گھر والوں سے عمر سے متعلق دستاویزات دکھانے کا کہا گیا جو وہ پیش کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد اس شادی میں ملوث افراد کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے گاؤں والوں کا دعویٰ ہے کہ لڑکی کی عمر 17 سال اور 5 ماہ ہے جب کہ کم عمر کی شادی کے ایسے واقعات پہلے بھی سامنے آچکے ہیں۔

Related posts

مصر مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور کرنے لگا، حتمی فیصلہ آئینی و قانونی جائزے سے مشروط

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان  اہم ملاقات

ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی