امریکا: جہاز ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنیوالا ہائی جیکر مسافر کے ہاتھوں مارا گیا، تصویر منظرِ عام پر

امریکی شہری کی جانب سے پرواز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کو جہاز میں سوار مسافر نے ناکام بناتے ہوئے ہائی جیکر کو ہلا ک کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مذکورہ واقعہ جمعرات کو فلیپ گولڈسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اکینیلا ساوا ٹیلر کے نام سے ہوئی جس کی عمر 49 برس تھی۔

اکینیلا نے کوروزال سے اڑنے والی ایک چھوٹی مسافر پرواز میں سوار 14 افراد کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تھی جب کہ اس دوران اس نے چاقوں سے 3 مسافروں کو زخمی بھی کیا۔

پرواز کے دوران پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی الرٹ دیا اور ایندھن کی کمی کے باعث بلیز سٹی کے اوپر طویل وقت تک چکر کاٹنے پر مجبور ہوگیا۔

عینی شاہدین نے جہاز کے اندر خون میں لت پت مسافروں اور افراتفری کے مناظر بیان کیے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نےٹیلر کو گولی مارنے والے مسافر کو ہیرو قرار دیا۔

Related posts

امریکی معیشت پر عوام غیر مطمئن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی مقبولیت ریکارڈ کم سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر کے دستخط بے وقعت اور امریکا ناقابلِ اعتماد ہے، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا سخت بیان

امریکی حکام کا دعویٰ: ایران نے 5 روز میں اردن میں امریکی اڈوں پر 4 بڑے حملے کیے، 2 فوجی ہلاک