خرگوش نے جہاز کا انجن جلا دیا ، 159 مسافروں کو بچا لیا گیا

یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ڈینور سے ایڈمنٹن جانے والی پرواز کو انجن میں آگ لگنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے کی حیران کن وجہ ایک خرگوش کا جہاز کے ٹربائن میں پھنس جانا بتائی گئی ہے۔

واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، جب 159 مسافروں سے بھرا طیارہ پرواز کے فوراً بعد مشکل میں آ گیا۔ مسافروں نے بتایا کہ جہاز کے دائیں انجن سے شعلے نکلتے دیکھے گئے اور زوردار آوازیں سنائی دیں، جس سے کیبن میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایک مسافر وائیٹ مککری کے مطابق، "ہر چند لمحے بعد انجن سے دھماکے کی آواز آتی، پھر ایک زبردست آگ کا گولا نکلا۔ سب لوگ گھبرا گئے۔”

مسافر طیارے میں لگنے والی آگ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کے دائیں انجن سے آگ کے شعلے نکلے رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ "وائلڈ لائف اسٹرائیک” کا نتیجہ تھا، جس کا مطلب ہے کہ کسی جانور کے جہاز سے ٹکرا جانے سے خرابی پیدا ہوئی۔

عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ ایک خرگوش کو ٹربائن میں سےکھینچا گیا جس سے انجن میں آگ لگی۔

واقعے کے بعد طیارہ تقریباً 75 منٹ بعد واپس ایئرپورٹ پر اترا اور محفوظ لینڈنگ کی۔ خوش قسمتی سے کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق، مسافروں کو لے جانے کے لیے متبادل طیارہ فراہم کر دیا گیا ہے۔

Related posts

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ

سندھ طاس معاہدہ برقرار، بھارت معاہدے کی پاسداری کا پابند، ثالثی عدالت کا اہم فیصلہ