پہلگام فالس فلیگ واقعے پر درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کردیا

پہلگام فالس فلیگ واقعے پر بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بےنقاب کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے حملےکو مشکوک بنا دیا ہے۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ پہلگام پولیس اسٹیشن، واقعے کی جگہ سے 6 کلومیٹر دور ہے، ایف آئی آر کے مطابق پہلگام حملہ دن ایک بج کر 50 منٹ سے 2 بج کر 20  منٹ تک جاری رہا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پرصرف 10 منٹ بعد 2 بج کر 30 منٹ پر واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، 10 منٹ کے اندر  ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے طے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی آر میں طے شدہ منصوبے کے تحت نامعلوم سرحد پار دہشت گرد نامزد بھی ہو جاتے ہیں، ایف آئی آر کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ بھارتی حکومت اور میڈیا واقعے کے ٹارگٹڈ کلنگ ہونے کا جھوٹا راگ الاپتے رہے۔

ایف آئی آر میں ’بیرونی آقاؤں کی ایما پر‘ جیسے الفاظ بھی پہلے سے شامل کردیے جاتے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر نے مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑ دیا، جھوٹ بےنقاب ہونے پر مودی کا پہلگام فالس فلیگ ڈرامہ مذاق بن گیا ہے۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور