پاکستانی فضائی حدود بند، بھارتی ائیرلائنز میں بحران، نائب صدر کا طیارہ بھی تاخیر کا شکار

پاکستان کی جانب سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد بھارتی ائیر لائنز میں بحران پیدا ہوگیا۔

بھارتی نائب صدر کی خصوصی پرواز کونیو دہلی سے اٹلی جاتے ہوئے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور بھارتی نائب صدر کی پرواز نے ڈیڑھ گھنٹہ طویل فاصلہ اختیار کیا۔

ٹورنٹو، نیویارک، لندن، ڈنمارک اور دمام سے دہلی کی پروازوں میں 2 گھنٹے اضافی لگے جب کہ برمنگھم، سان فرانسسکو، فرینکفرٹ اور پیرس سے دہلی کی پروازوں کو 2 گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

ایمسٹرڈم اورآذربائیجان کے شہر باکو سے دہلی کی پرواز میں 2 گھنٹے تاخیر ہوئی، طویل دوارنیے کی بین الاقوامی پروازوں کو کئی دیگر ملکوں کے ائیرپورٹس پر اتارنا پڑا، شارجہ امرتسر پروازکو احمد آباد اور ٹورنٹو دہلی کی ائیر انڈیا کی پروازکو ڈنمارک اتارا گیا۔

ابوظبی اتاری گئی پیرس اور لندن کی پروازیں ری فیولنگ کے بعد نیو دہلی پہنچیں جب کہ دہلی سے تبلیسی کے لیے روانہ ہوئی پرواز احمد آباد اتاری گئی۔

الماتے اور تاشقند کے لیے 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور دبئی امرتسر کی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا