جنگ کوئی بالی وڈ کی فلم نہیں ہوتی: سابق بھارتی آرمی چیف جنگ بھڑکانے کی باتوں پر بھارتی میڈیا پر برس پڑے

بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نروانے بھارتی میڈیا کی جانب سے جنگ بھڑکانے کی باتوں پر برس پڑے۔

جنرل ریٹائرڈ منوج نروانے نے کہا کہ جنگ کوئی بالی وڈ کی فلم نہیں ہوتی، جنگ ایک سنگین معاملہ ہوتا ہے، جس طرح عوامی سطح پر بھرپور جنگ پر اکسانے کی کوشش کی گئی وہ افسوسناک ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جنگ سے سرحدی علاقوں میں آباد شہریوں بالخصوص بچوں پر ہولناک نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لیے جتنا ممکن ہو جنگ سے گریز کرتے ہوئے پُر امن مذاکرات اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ