امریکی حکام نے ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں کے دفاع میں پاک بھارت جنگ روکنے کی مثال دیدی

واشنگٹن: امریکی حکام نے ٹیرف روکنے کے خلاف عدالت میں دائر اپیل میں پاک بھارت جنگ کو تجارت اور ٹیرف سے روکنے کی مثال پیش کردی۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے ٹیرف کو روکنے کے عدالتی فیصلے پر ٹرمپ حکومت کے حکام نے عدالت میں اپیل دائر کردی ہے۔ 

 امریکی حکام نے عدالت میں صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں کے دفاع میں دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ بندی کے لیے تجارت کا استعمال کیا، تجارت اور ٹیرف پر صدر کے اختیارات محدود کیے تو تنازع دوبارہ بھڑک سکتا ہے۔

امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ صدر کے ٹیرف کے اختیارات محدود کیے گئے تو یہ علاقائی سلامتی اور تجارتی معاہدوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ اختیارات محدود کرنے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوبارہ تصادم ہوسکتا ہے جس سے لاکھوں جانیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

 اس سے قبل بھارت امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کرانے کے دعوے کی تردید کرتا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیگر ممالک پر عائد کیے جانے والے تجارتی محصولات کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور