مکہ مکرمہ: حج کیلئے آنیوالی خاتون کا بروقت آپریشن، بینائی واپس مل گئی

مکہ مکرمہ کے طبی ماہرین کی فوری اور درست تشخیص کی بدولت حج کیلئے آئی مصری خاتون کو اس کی بینائی واپس مل گئی۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ مصری خاتون کو اچانک موتیا بند کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حکام کے مطابق مصری خاتون کو موتیابند کے ساتھ ریٹینا کے الگ ہوجانے کا خدشہ بھی تھا( اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو اگر فوری طبی کارروائی نہ دی جائے تو ان کی بینائی مستقل ختم ہوسکتی ہے)۔

تاہم مکہ مکرمہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں قائم آئی ہیلتھ سینٹر میں مصری خاتون کا فوری علاج کیا گیا جس کی بدولت خاتون کو ان کی بینائی واپس مل گئی۔

رپورٹ کے مطابق سرجری کے بعد مریضہ کی حالت قدرے بہتر ہے اور انہیں اب ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

مزید برآں بینائی واپس ملنے کے بعد مصری خاتون  ایک بار پھر  مناسکِ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوچکی ہیں۔

Related posts

دورۂ چین کے دوران امریکی وفد نے سخت سائبر سکیورٹی اقدامات اپناتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے دی گئی تمام اشیا چین میں ہی چھوڑ دیں

پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات تاحال ناکام نہیں ہوئے،عباس عراقچی

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، عالمی بحرانوں کے حل کیلئے سفارت کاری پر زور