مودی کو کینیڈا میں ہونیوالے جی 7 اجلاس کی اب تک دعوت نہ ملی

6سال میں پہلی بار  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر جی 7 سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

کینیڈا کی میزبانی میں اجلاس اسی ماہ کی 15 سے 17 تاریخ کو جی 7 سربراہی اجلاس ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی کو ابھی تک کینیڈا کی طرف سے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا اور بھارت میں کہا جا رہا ہے کہ اگر دعوت دی گئی تب بھی مودی غالباً شریک نہیں ہوں گے۔

خاص طور پر جب بھارت کو یقین نہیں ہے کہ کینیڈا کی نئی حکومت خالصتان تحریک کی سرگرمیوں پر بھارتی خدشات کو سنجیدگی سے لے گی یا نہیں۔

کینیڈین جی 7 ترجمان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا مودی کو دعوت دی جائے گی یا نہیں۔

Related posts

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے، 70 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر

جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط دسمبر تک ملنے کی توقع: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب