حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کے درست ہونے کا ثبوت ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کے درست ہونے کا ثبوت ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر  کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں  وزیراعظم نے ایف بی آر اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے سمیت دیگر خامیاں دور کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں ضرور کامیاب ہوں گے ، حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کے درست ہونے کا ثبوت ہیں۔

Related posts

سیاستدان اپنی چوہدراہٹ کے بجائے عوام کے مسائل سوچیں، نئے صوبوں کی اونرشپ لیں: عبدالعلیم خان

آزاد کشمیر کا ماحول سب کیلئے باعث پریشانی ہے، پچھلی حکومتوں نے فرض ادا نہیں کیا: نواز شریف

ستمبر لانگ مارچ کی قیادت خود کروں گا، 20 لاکھ افراد اسلام آباد لائیں گے: سہیل آفریدی