حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائیگا

مکہ المکرمہ: حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔

مناسک حج کی ادائیگی کےسلسلے میں عازمینِ حج کل خیموں کے شہر منیٰ پہنچے تھے جہاں عازمین رات بھرمنیٰ میں عبادات میں مصروف رہے۔

نماز فجر کے بعد عازمین رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات روانہ ہوگئے جہاں حج کا اہم رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔

عازمین عرفات میں مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے، بعد ازاں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کرکے پڑھی جائیں گی اور پھر غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ