اسرائیل ایران جنگ: امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اضافی دفاعی صلاحیتیں تعینات کرنے کا حکم

امریکا نے اسرائیل ایران جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں اضافی دفاعی صلاحیتیں تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے ملٹری ری فیولنگ جہازوں کی بڑی تعداد مشرق وسطیٰ بھیجی ہے، مشرق وسطیٰ میں امریکی طیارہ برداربحری جہازکی نقل وحرکت بھی ہوئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا کی مشرق وسطیٰ تعیناتی میں ری فیولنگ جہاز اور طیارہ بردار جہاز نمٹز شامل ہیں۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق امریکی فورسز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اضافی تعیناتی کا مقصد خطے میں ہماری دفاعی پوزیشن کو بڑھانا ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق جہازوں کی تعیناتی پہلے سے طے شدہ تھی، نمٹز پر 60جنگی جہاز اور 5 ہزار اہلکار رکھنے کی گنجائش ہے۔

اس کے علاوہ 31 سے زائد ری فیولنگ جہاز اتوار کو امریکا سے روانہ کیے گئے تھے، جہازوں نے جرمنی، برطانیہ، اسٹونیا، یونان میں لینڈ کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق  امریکی حکام نے جہازوں کی تعداد پر مؤقف دینے سے گریز کیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجی ٹینکر جہازوں کی تعیناتی اسٹریجک تیاریوں کا واضح اشارہ ہے۔

Related posts

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، اسپین میں 212 ہلاکتیں، فرانس میں 80 سالہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایران نے امریکی دھمکیوں کے بعد مذاکرات ختم کر دیے، باقر قالیباف نے اندرونی تفصیلات بیان کر دیں

کیئر اسٹارمر کا پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان، نئے قائد کے انتخاب تک عہدے پر برقرار رہیں گے