امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔ 

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے فردو، نطنز اوراصفحان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا اور امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔  

ایرانی کی جوہری تنصیبات پر حملے میں امریکی بی ٹوبمبار طیاروں نے حصہ لیا۔ 

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پرحملےکےدوران اسرائیل امریکا سےمکمل رابطےمیں تھا۔ 

Related posts

پیرس کے لوور میوزیم میں 7 منٹ میں انمول زیورات کی بڑی ڈکیتی

ڈونلڈ ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو نے امریکا میں ہنگامہ برپا کر دیا

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے، 70 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر