امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیبات کو خالی کرالیا تھا، ایرانی حکام

تہران: ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔ 

ایرانی جوہری تنصیبات پر ہونے والے حملے کے بعد ایک ایرانی عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کے فضائی حملوں میں فردو جوہری سائٹ کو نشانہ بنایاگیا اور اصفہان اور نطنز جوہری سائٹس کے قریب بھی حملے کیے گئے۔ 

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکی حملےسے پہلے جوہری تنصیبات کوخالی کرایاگیاتھا اور نشانہ بنائےگئےسائٹس میں کوئی موادنہیں تھاجواخراج کاباعث بنے۔ 

واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ نے اب سے کچھ دیر قبل اعلان کیا تھا کہ امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ 

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ