یو این سیکرٹری جنرل نے ایران پر امریکی حملےکو کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دیدیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےایران پر امریکی حملےکوکشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دے دیا۔

انتونیو گوتریس  نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس بات کاخطرہ بڑھتاجارہاہےکہ یہ تنازع تیزی سےقابو سے باہر ہوسکتاہے،اس سےعام شہریوں،خطےاوردنیا پرتباہ کن اثرات پڑسکتے ہیں۔

یو این کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اس خطرناک گھڑی میں افراتفری کی لہر سے بچناضروری ہے، تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے، واحد امید امن ہے۔

واضح رہے کہ  امریکی صدر ٹرمپ نے  اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا۔

اس کے علاوہ ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر امریکا کی جانب سے حملے کی تصدیق کی گئی ہے، ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کا کہنا ہے کہ دشمن نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔

Related posts

ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو ایک مرتبہ پھر سخت پیغام دے دیا