بم کی جھوٹی اطلاع، حجاج کو لیجانے والی پرواز کی انڈونیشیا میں ہنگامی لینڈنگ

بم کی جھوٹی اطلاع پر عازمین کو لے جانے والی پرواز کو انڈونیشیا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ائیرلائن کے طیارے نے حجاج کو لے کر  جدہ سے  عمان کے دارالحکومت مسقط کے لیے انڈونیشیا جانے سے پہلے اڑان بھری تھی جہاں اس نے جاوا کے مرکزی جزیرے پر واقع شہر سورابایا میں لینڈ کرنا تھا۔

تاہم انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہوائی ٹریفک کنٹرول افسران کو پرواز میں بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی، جس کے بعد پرواز کو ہفتے کی صبح انڈونیشا کے شہر میڈان کے کوالنامو بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں سوار 378 حجاج  اور 13 کریو ممبر محفوظ رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں حجاج کو لیجانے والی سعودی ائیرلائن کی پرواز کو بم کی جھوٹی اطلاع ملنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Related posts

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، اسپین میں 212 ہلاکتیں، فرانس میں 80 سالہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایران نے امریکی دھمکیوں کے بعد مذاکرات ختم کر دیے، باقر قالیباف نے اندرونی تفصیلات بیان کر دیں

کیئر اسٹارمر کا پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان، نئے قائد کے انتخاب تک عہدے پر برقرار رہیں گے