ایران کا ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملہ، پہلی بار ’قدر – ایچ‘ میزائل استعمال کیا

ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر میزائل حملے میں پہلی بار  ملٹی وارہیڈ قدر- ایچ میزائل کا استعمال کیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے آج آپریشن وعدہ صادق 3 کے تحت اسرائیل پر 21واں حملہ کیا جس میں سالڈ اور لکویڈ فیولڈ بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے میں پہلی بار ایک سے زائد وارہیڈ لے جانے والے قدر-ایچ میزائل کا استعمال کیا گیا اور میزائل کی درستگی اور اثر کو مزید بڑھانے کے لیے مختلف حکمت عملیوں کا استعمال کیا گیا۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے کہا گیا کہ ایرانی میزائلوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شمال سے جنوب تک کئی اہداف کو نشانہ بنایا۔ 

پاسداران انقلاب کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایران کے حملوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور مقبوضہ علاقوں میں رہنے والوں کو مستقل خطرے کے سائرن سننے ہوں گے۔

Related posts

ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری پروگرام سے متعلق ایک اہم معاہدے کی منظوری دے دی

امریکی معیشت پر عوام غیر مطمئن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی مقبولیت ریکارڈ کم سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر کے دستخط بے وقعت اور امریکا ناقابلِ اعتماد ہے، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا سخت بیان