جنگ روک دی جائے، لوگ مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے: یو این سیکرٹری جنرل

نیو یارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگ روک دی جائے کیونکہ خطے کے لوگ مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بات کرتےہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ جوہری پروگرام پرسنجیدہ، مستقل مذاکرات کیے جائیں اور جنگ روک دی جائے، خطے کے لوگ مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ قابل بھروسہ، جامع اور قابل تصدیق حل کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ پرامن حل کے لیےکسی بھی کوشش کی حمایت کےلیے تیارہے۔ 

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ سفارت کاری کو موقع دیں، شہریوں کی حفاظت کریں اور تمام مسائل کا حل بات چیت میں مضمر ہے۔

Related posts

ٹرمپ انتظامیہ کا نیٹو اتحادیوں کی پالیسیوں کا جائزہ، سوالنامہ ارسال

چینی اشیا کی مبینہ غیر قانونی ترسیل، وائٹ ہاؤس اور بیجنگ آمنے سامنے

قطر میں 3 ایرانی پائلٹس کی گرفتاری کا ایرانی دعویٰ، ریڈکراس سے فوری تحقیقات کا مطالبہ