شام: دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

شام کے دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکے سے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

 شامی وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکا ہوا جس دوران 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ خودکش بمبار نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

شامی وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ دھماکا کرنے والا داعش کا کارکن تھا جب کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید 10ا فراد دم توڑ گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور