امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کرینگی: ایرانی مندوب

نیویارک: سلامتی کونسل میں ایران کے مندوب سعید ایراوانی نے کہا ہےکہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سلامتی کونسل میں ایران کے مندوب سعید ایراوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران پرامریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا لیکن  امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ  ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں  ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں، عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا جب کہ  اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔

ایرانی مندوب سعید ایراوانی کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ایران نےکئی بار امریکا کو جنگ سےدور رہنے کے لیے خبردار کیا تھا لیکن امریکا نے نیتن یاہو کے لیے اپنی سکیورٹی خطرے میں ڈال دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے حصول سے روکا جا رہا ہے،  دنیا ایران کے خلاف طاقت کا مظاہرہ دیکھ رہی ہے، اسرائیلی جارحیت سے پورا خطہ غیرمحفوظ ہوچکا۔

Related posts

را کے سابق سربراہ کا اعتراف، پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام قرار

دورۂ چین کے دوران امریکی وفد نے سخت سائبر سکیورٹی اقدامات اپناتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے دی گئی تمام اشیا چین میں ہی چھوڑ دیں

پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات تاحال ناکام نہیں ہوئے،عباس عراقچی