قطر نے ایرانی سفیر کو طلب کرلیا، حملہ اپنے دفاع کے حق کے تحت کیا: ایران کا مؤقف

دوحا: قطر نے اپنے ملک میں موجود امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد ایران کے سفیر کو طلب کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی اڈے العدید کو میزائلوں سے نشانہ بنانے پر قطر میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کرلیا۔ 

دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر میں امریکا کی العدید بیس پرحملہ اپنے دفاع کےحق کے تحت کیا، یہ دفاعی اقدام ہمارے برادر اور دوست ہمسایہ قطر سے ہرگز متعلق نہیں تھا۔

علاوہ ازیں ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے قطری حکام کو اپنے پیغام میں کہا کہ ایران اچھے ہمسائے کے طور پر پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو جاری رکھنے اور مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکا کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر قطر میں موجود امریکی اڈے (بیس) کو میزائلوں نے نشانہ بنایا تھا تاہم اس میں امریکی اڈے کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

Related posts

ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو ایک مرتبہ پھر سخت پیغام دے دیا