ایران اسرائیل جنگ بندی: قطر اور امارات نے فضائی حدود مکمل بحال کردی

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اور خلیجی ممالک پر میزائل حملوں سے بند کی جانے والی فضائی حدود کو جنگ بندی کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی فضائی حدود مکمل بحال ہے تاہم مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹس شیڈول متاثرہوا ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق علاقائی صورتحال کی وجہ سے فلائٹ شیڈول متاثرہو رہا ہے، فضائی حدود میں پروازوں کے رش کی وجہ سےفلائٹس شیڈول میں ردوبدل کرنا پڑا تاہم اماراتی ایوی ایشن ٹیمیں شیڈول برقرار رکھنےکیلئے کوشاں ہیں۔

اماراتی ائیر لائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ منسوخ پروازوں سے متاثرہ مسافردوبارہ بکنگ کراسکتے ہیں جب کہ  مسافرا ئیرپورٹ جانے سے پہلے فلائٹ شیڈول چیک کریں۔

اس کے علاوہ  قطر نے بھی گزشتہ روز بند کی جانے والی فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا ہے جب کہ اسرائیل کی طرف سے بھی بند کی گئی فضائی حدود کھول دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کی علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جس کی تصدیق ایران حکام اور اسرائیلی وزیراعظم نے بھی کی ہے۔

پاکستان وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا گیا اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور