ناکامی کے بعد نئے مرحلے کی منطق، بھارت کی طرح اسرائیلی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا، بھارتی دفاعی تجزیہ کار

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا ہے کہ بھارت کی طرح اسرائیل کی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد  اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ایران کے خلاف جاری مہم کا ایک ’اہم باب‘ مکمل ہو چکا ہے لیکن یہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔

اسرائیلی آرمی چیف کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا کہ اسرائیل کے لیے یہ قبول کرنا مشکل ہے کہ اس کی فوجی برتری کا بھرم ایران کے ساتھ ہونے والی 12 دن کی جنگ میں ٹوٹ گیا۔

پرواین سواہنے نے ایران اسرائیل جنگ کا موازنہ پاک بھارت جنگ سے کیا اور کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے بعد اگلے مرحلے کی تیاری کا اعلان بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد کیے گئے اعلان کی یاد دلاتا ہے جس میں  ‘آپریشن سندور’ کے اگلے مرحلے کی تیاری کا کہا گیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں صورتوں میں، دونوں فریقین اب  آپریشن کے اگلے دور کی تیاری کریں گے۔ 

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور