اسرائیل کو آج تک وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے بہتر کوئی دوست نہیں ملا: نیتن یاہو

 اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو آج تک وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے بہتر کوئی دوست نہیں ملا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے ٹرمپ کا بیانیہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے ایٹمی منصوبے کی دوبارہ کوشش کی تو ناکام بنائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے وجودکیلئے  2 خطروں، ایٹمی اور میزائل منصوبے کو ختم کردیا، ایران کیخلاف تاریخی کامیابی حاصل کی، جو نسلوں تک یاد رہے گی۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کو آج تک وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے بہتر کوئی دوست نہیں ملا، ہم حماس کو شکست دیں گے اور غزہ سے زندہ اور مردہ یرغمالیوں کو واپس لائیں گے۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ