400 کلوگرام افزودہ یورینیئم محفوظ رہا: ایرانی عہدیدار کی تصدیق

ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیدار حسن نوریان نے بھی تصدیق کی ہےکہ امریکی حملوں میں ایران کے پاس موجود 400کلوگرام افزودہ یورینیئم کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکا۔

 نمائندہ جیو نیوز کے مطابق  ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیدار حسن نوریان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل پر ایران کی فتح کے کئی ٹھوس ثبوت ہیں۔

حسن نوریان کا کہنا تھا کہ دشمن ممالک ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہے، ایران کا ایٹمی پروگرام بند کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکے لہٰذا ایران کے پاس موجود 400 کلوگرام افزودہ یورینیئم کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی بے لگام جارحیت پر ان کی جواب دہی ہونی چاہیے اور نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور