عمران خان کے رشتے داروں کی عزت کرتا ہوں مگر میں صرف بانی کے حکم کا پابند ہوں: علی امین

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا مائنس عمران خان ہوچکا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا تھاکہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کے پی کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں ہم اس کو ناں نہیں کہہ سکتے؟ اس پر علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔

تاہم اب ردعمل دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا، مائنس کی بات ان کی بہن نے کی، انہی سے پوچھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے رشتے داروں کی عزت کرتاہوں مگرمیں صرف بانی پی ٹی آئی کے حکم کا پابند ہوں ۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ