بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دے دی

بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے مجموعی طور پر 94 مطالبات زر ایوان میں پیش کیے۔

ایوان نے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے مجموعی طور پر 660 ارب 83 کروڑ 43 لاکھ روپے اور ترقیاتی اخراجات کیلئے 289ارب 64 کروڑ روپے کے مطالبات زر کی منظوری دی گئی۔

غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 53 مطالبات زر جبکہ ترقیاتی اخراجات کےلئے 41 مطالبات زر ایوان پیش کیے گئے۔

اپوزیشن اراکین کی جانب سے11 مطالبات زرمیں کٹوتی کی تحریکیں پیش کی گئیں تاہم تمام تحریکیں رائے شماری سے مسترد ہوگئیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا