ٹرمپ معاہدہ چاہتے ہیں تو سپریم لیڈر کی بے احترامی بند کریں: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے ڈیل کیلئے اہم مشورہ دے دیا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر صدر ٹرمپ ایران سے ڈیل میں واقعی سنجیدہ ہیں تو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے  بے احترامی اور ناقابل قبول لہجہ ترک کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اگر واقعی معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں سپریم لیڈرکےخلاف غیرمہذب لہجہ ایک طرف رکھنا ہوگا،  امریکی صدر سپریم لیڈرکےچاہنے والوں کےجذبات کو ٹھیس پہنچانا بندکریں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک قوم کےطور پر ہمارا بنیادی اصول سادہ اور سچائی پرمنحصر ہے، ہم اپنی قدرجانتے ہیں اور اپنی آزادی کو عزیز رکھتے ہیں، ہم کبھی کسی کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ہمارے میزائلوں سے بچنے کے لیے اسرائیل کے پاس امریکا جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

Related posts

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے، 70 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر

جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط دسمبر تک ملنے کی توقع: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب