’پہلے پتا ہوتا تو صدر نہ بنتا‘، ٹرمپ اپنے عہدے سے پریشان کیوں؟

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی عہدے کو خطرناک قرار دے دیا۔

ایک موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صدارتی عہدے کے حوالے سے دلچسپ بات کرتے ہوئے کہا کہ صدارت انتہائی خطرناک عہدہ ہے، بعض اوقات لگتا ہے دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ منہ زوربیل پر سواری اور کار ریس کے ڈرائیورز کے مرنے کا خطرہ ایک فیصد ہوتا ہے اور اگر آپ صدر ہوں تو مرنے کا خطرہ 5 فیصد ہوتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہاکہ اگرکسی نے یہ مجھے پہلے بتایا ہوتا تو شاید صدارت کی دوڑ میں حصہ نہ لیتا۔

Related posts

ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو ایک مرتبہ پھر سخت پیغام دے دیا