مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کیلئے 15 ارب سے زائد کی گرانٹ منظور

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز  اور دیگر واجبات کے لیے وزارتِ دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی  کا اجلاس ہوا جس میں معیشت، توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

ای سی سی نے  مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارتِ دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور  کرلی۔

ای سی سی کے مطابق منظور کی جانے والی گرانٹ حالیہ پاک بھارت جنگ کے شہدا کے لیے وزیراعظم پیکج کے تحت واجبات ادائیگی کے لیے جاری کی جائے گی ۔

اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی درآمد کی منظوری دے دی، ای سی سی نے چھوٹے کسانوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے رسک کور اسکیم شروع کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے اس کا باضابطہ آغاز 14 اگست 2025 کو متوقع ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا