نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہوگئے: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی میں بجٹ اور حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ٹیکس فری بجٹ دیا ہے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا ہے، اس کے نتیجے میں ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نام پر کتنی حکومتیں بنائی اور گرائی گئیں، جنوبی پنجاب کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گیے، پینے کے صاف پانی کا سب سے بڑا منصوبہ جنوبی پنجاب سے شروع کرنے جارہے ہیں، میرا مقابلہ کسی اور سے نہیں اپنی ہی جماعت کے بڑوں سے ہے، جن کا نام نواز شریف اور شہباز شریف ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے نواز شریف مائنس آج وہ خود مائنس ہوگئے، ان کو کسی نے نہیں ان کی ناقص کارکردگی نے مائنس کیا ہے، میری بہن علیمہ خان نے خود فرما دیا بانی پی ٹی آئی مائنس ہو چکے ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا