ایران نے اوور فلائنگ کیلئے مغربی فضائی حدود بھی کھول دی

ایران نے اسرائیل سے سیز فائر کے 6 روز بعد ملک کی مغربی فضائی حدود بھی غیر ملکی ائیر لائن کی اوور فلائنگ کیلئے مشروط طور پر کھول دی ہے۔ 

13 جون کو ایران اسرائیل کے مابین جنگ شروع ہوئی اور 25 جون کو دونوں ممالک میں سیز فائر ہوا۔ 

جنگ بندی کے دوسرے دن ایران نے اپنی مشرقی فضائی حدود پیشگی اجازت کی شرط کے ساتھ کھول دی تھی تاہم مغربی فضائی حدود سے اوور فلائنگ بند تھی جسے پیر کو کھول دیا گیا ہے۔ 

اوور فلائنگ کی غیر ملکی پروازوں کو ایران کی مغربی فضائی حدود سے گزرنے کیلئے (FL245) یعنی 24500 فٹ سے زائد کی بلندی پر پرواز کرکے گزرنا ہوگا۔ 

جاری نوٹم کے مطابق متعلقہ فلائٹ انفارمیشن ریجن (ایف آئی آر) میں لینڈ یا ٹیک آف کرنے والی پروازوں ان احکامات کی تابع نہیں ہیں۔

Related posts

آبنائے ہرمز پر نئی بحث، عمان نے جہازوں سے فیس وصول کرنے کا عندیہ دے دیا

ٹرمپ نے ایران کو خبردار کردیا، جہاز پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے، ہلاکتیں 589 تک پہنچ گئیں، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری