بھارت پاکستان کیخلاف پہلگام حملے کے الزام پر’ کواڈ‘ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام

بھارت پاکستان کے خلاف پہلگام حملے کے الزام پر ’ کواڈ‘ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ نے بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس دہشتگرد حملے کے ذمہ داروں کو بلاتاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کواڈ وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں پاکستان کا نام لیے بغیر دہشتگردی کی مذمت کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کواڈ دہشتگردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی تمام اقسام اور تمام صورتوں بشمول سرحد پار دہشتگردی کی بلاامتیاز مذمت کرتا ہے‘۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد 2 ایٹمی طاقتیں بھارت اور پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے تھے۔

بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا تاہم پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Related posts

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، اسپین میں 212 ہلاکتیں، فرانس میں 80 سالہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایران نے امریکی دھمکیوں کے بعد مذاکرات ختم کر دیے، باقر قالیباف نے اندرونی تفصیلات بیان کر دیں

کیئر اسٹارمر کا پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان، نئے قائد کے انتخاب تک عہدے پر برقرار رہیں گے