راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات

راولپنڈی میں جی ایچ کیو میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے فروغ سمیت خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا باہمی تعاون علاقائی چیلنجز سے موثر طور پر نمٹنے اور دیرپا استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔

ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور سفارتی روابط کے مزید فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے.

Related posts

قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک، بھاگ میں بھی دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، 15 خارجی ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

نوجوان سوشل میڈیا پروپیگنڈے کا مقابلہ حقائق اور مثبت کردار سے کریں: فیلڈ مارشل عاصم منیر