خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 19 دسمبر کو دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کیے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ایک ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے مزید پانچ خوارج کو ہلاک کیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔

Related posts

ریاست کے سوا کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان نیوی کی جدید آبدوز غازی چین میں لانچ، ہنگور پروگرام کا اہم سنگِ میل عبور

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں جدید سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا