پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

پشاور: پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو  رات گئے  سینے میں تکلیف کے باعث پی آئی سی پشاور منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ شبلی فراز کو دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شبلی فرازکو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم آج پی ٹی آئی رہنما کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔ 

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ