قومی اسمبلی میں شمع جونیجو کے ذکر پر اسحاق ڈار کی وضاحت

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صحافی و اینکر شمع جونیجو کے ذکر پر وضاحت پیش کی۔

ایوان میں اظہار خیال کے دوران اسحاق ڈار نے ابتدا میں طنزیہ انداز میں کہا کہ “بجلی کے کھمبے بھی لگے ہیں لیکن آپ کو شمع نظر آتی ہے”۔

بعد ازاں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں جانے والا جو وفد وزارتِ خارجہ کی جانب سے بھیجا جاتا ہے وہ وزیرِ خارجہ کے دستخط سے جاتا ہے، اور اس وفد میں شمع جونیجو کا نام شامل نہیں تھا۔

نائب وزیراعظم نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کا ایک الگ وفد ہوتا ہے جس میں ان کا اسٹاف اور دیگر افراد شامل ہوتے ہیں، اور شمع جونیجو اسی وفد کا حصہ تھیں۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان