نئے پاکستانی پاسپورٹ میں والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا

اسلام آباد: محکمہ پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ اب نئے پاکستانی پاسپورٹ میں والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی شامل کیا جائے گا۔

محکمہ پاسپورٹس کے مطابق نئے پاسپورٹس میں جدید سکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں جبکہ ویزا پیجز پر مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کی تصاویر بھی پرنٹ کی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق یہ تبدیلیاں جدت، بین الاقوامی ہم آہنگی اور شفافیت کے اصولوں کے تحت کی جارہی ہیں۔

محکمہ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کی منظوری کے بعد نئی پاسپورٹ بُک لیٹس کی چھپائی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ نئے سکیورٹی فیچرز اور والدہ کے نام کے اندراج کے علاوہ پاسپورٹ کے دیگر حصوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

Related posts

ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز پھیلانے پر پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ درج

کم تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، انکم ٹیکس کٹوتی میں کمی کردی گئی — وزیر خزانہ

کم عمری کی شادی روکنا غیرشرعی نہیں، بچوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے: اعظم نذیر تارڑ