فوجی جوانوں کی قربانیوں کو پیسوں میں تولنا تکلیف دہ ہے، اپنے بیٹوں کو بارڈر پر بھیج کر دکھائیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فوجی جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان روزانہ ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور اپنے والدین و وطن کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں کی عظیم قربانیوں کو پیسوں میں تولنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک عمل ہے۔ عظمیٰ بخاری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ فوجی جوانوں کی خدمات کو تنخواہوں سے جوڑتے ہیں، وہ پہلے اپنے بیٹوں کو ڈبل تنخواہ پر سرحدوں پر بھیج کر دکھائیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کی قربانی کسی بھی مالی معاوضے سے بڑھ کر ہے اور پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر کرتی ہے۔

اپنے بیان کے اختتام پر عظمیٰ بخاری نے پنجابی شعر پڑھتے ہوئے کہا: “اے پتر ہٹاں تے نیں وکدے، کی لبھنی اے وچ بازار کڑے۔” انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازی قوم کا سرمایہ ہیں، جن کی خدمات اور قربانیوں کی قدر کی جانی چاہیے۔

Related posts

نان بائی ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے درمیان روٹی اور نان کی قیمتوں کے تعین پر اختلافات برقرار

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے