پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، حکومت نے اپوزیشن کا احتجاج روکنے کی حکمت عملی بنالی

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا جس سے صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، صدر آصف علی زرداری اتحادی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کریں گے، صدر کے خطاب کے علاوہ ایوان میں کوئی اور کارروائی نہیں ہو گی۔ صدر کا خطاب مکمل ہوتے ہی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔

صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج کیے جانے کا بھی امکان ہے جبکہ حکومت نے بھی اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایوان آمد پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کریں گے۔ صدر مملکت اپنے خطاب سے قبل اسپیکر چیمبر میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ