چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نمائندگی کیوں نہ دی گئی؟ پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں نمائندگی نہ ہونے کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی اختتامی تقریب میں نمائندگی نہ دینے کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھائے گا، پی سی بی آئی سی سی سے پوچھے گا کہ اختتامی تقریب میں سی ای او سمیر احمد سید کو کیوں نہیں بلایا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید دبئی میں موجود تھے لیکن دبئی میں موجودگی کے باوجود چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کو نمائندگی نہیں دی گئی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیئرمین محسن نقوی کو فائنل کی پریزینٹیشن میں جانا تھا تاہم محسن نقوی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے فائنل میں شریک نہ ہو سکے تھے۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز