آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی نمائندے کو شکست اور مجھے فتح ہوئی: احسن اقبال

نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی، مجھے 145 ووٹوں کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے فتح ملی۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چند ماہ قبل ہونے والی آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کی ڈیبیٹ کو اچھال کر خان کے نالائق حامیوں نے اپنے لیڈر کوایکسپوز کردیا، آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک نوجوان نے جہاں بانی پی ٹی آئی کی وکالت کی وہیں مجھے بھی موقع ملا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی حقیقت بتاؤں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا  اور اسی مائنڈ سیٹ سے متاثر ایک نوجوان نے نفرت میں مجھے گولی ماری جو آج بھی میرے جسم میں ہے، تنقید کرنی ہوتومعیاری تنقید کریں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے برطانیہ سے ملنے والے 190ملین پاؤنڈ واپس لے کر چور کو دے دیے، ایسا کرنے پر کیا وہ ایک سیاسی قیدی ہیں یا پھر ایک چور اور مجرم ہیں؟

انہوں نے مزید کہا آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی، مجھے 145 ووٹوں کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے فتح ملی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا