پاکستان شاہینز کا دورہ انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز، پہلے ون ڈے میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو ہرادیا

پاکستان شاہینز نے دورہ انگلینڈ کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5  وکٹوں سے مات دے دی۔

کینٹ میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر رہا ، 28 اوورز تک محدود کیے جانے والے ون ڈے میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون 187رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 ول اسمیڈ نے 84 اور حمزہ شیخ نے 44رنز بنائے۔ پاکستان شاہینز کے معاذ صداقت نے 3 ، سعود شکیل اور فیصل اکرم نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

شاہینز کو 28 اوورز میں 204 رنز کا ری وائزڈ ہدف ملا جو اس نے 5  وکٹ پر حاصل کرلیا۔

کپتان سعود شکیل نے 72 اور حیدر علی نے 71 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ  شاہد عزیز 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان شاہینز دورے کا دوسرا میچ 25 جولائی کو کینٹ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے خلاف کھیلے گی۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست